Govt. decided to end curfew in Rawalpindi, the army will remain on high alert

Rawalpindi Sectarian Riots, Lifts Curfew


Government has decided to lift the curfew from violence-hit Rawalpindi after the security forces managed to restore calm to the garrison city.

“The curfew will be lifted after 6am Monday until further orders,” said the DCO Rawalpindi.

According to the Ministry of Interior, all the markets will re-open tomorrow (Monday).
However, it added that the security forces will continue to stay in the affected parts of the city to maintain peace.

The government had earlier announced to relax the curfew from 7:30 PM till 12 midnight.

راولپنڈی میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کسی بھی سیاسی جماعت یا مذہبی گروپ پر اجتماع کے انعقاد کی پابندی برقرار رہے گی، فیصلے کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں راولپنڈی میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی موجود تھے۔
وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوج کو واپسی کے احکامات دے دیئے گئے تاہم حکومت پنجاب کے احکامات پر فوج ہائی الرٹ رہے گی، جبکہ شہر میں کسی بھی سیاسی جماعت یا مذہبی گروپ پر اجتماع کی پابندی برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج انتظامی امور سے ہٹائی گئی، شہر کے گرد و نواح میں موجود رہے گی، وزارت داخلہ کے مطابق کل راولپنڈی میں مارکیٹیں، دفاتر، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اہم اجلاس کے بعد لاہور واپس چلے گئے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں عاشورہ کے روز فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ نامعلوم شرپسندوں نے سیکڑوں دکانوں کو آگ لگادی تھی جس کے بعد شہر میں فوج کو طلب کرکے کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *