Today Islamic date is 1-2-34, It would be again after 100 years
رواں صدی کی انوکھی تاریخ 12.12.12 دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ۔ لیکن شاید ہی کسی نے اسلامی تاریخ پر توجہ دی ہو۔
آج بروز ہفتہ اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر ی پہلی تاریخ اور سال 1434 ہجری ہے، جسے 1.2.34 لکھا جاسکتا ہے۔ 12.12.12 کی طرح اسلامی کیلنڈر میں بھی 1.2.34 کا دن ایک صدی بعد آیا ہے۔
اسلامی کیلنڈر میں یہ انوکھی تاریخ آئندہ صدی یکم صفر 1534 ہجری کو ایک بار پھرآئے گی جسے ہم 1.2.34لکھ سکیں گے۔ 12 دسمبر 2012 کو خوش قسمت دن تصور کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے شادیاں کیں۔ 2012 اس حوالے سے یاد رکھا جائے گا کہ اس سال عیسوی اور ہجری کیلنڈر میں ایسی تاریخ سامنے آئی جس میں ہندسوں کی ترتیب روایت سے ہٹ کر رہی۔

